سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکی کا اعلیٰ عسکری اعزاز ''لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز'' تفویض
استنبول (آئی این پی)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکش آرمڈ فورسز کااعلیٰ عسکری اعزاز تفویض کیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ''لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز'' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ترک نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان ازبال نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو اعزاز دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جمعرات کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکش آرمڈ فورسز کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے تفویض کیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ''لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز'' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اعزاز دینے کی پر وقار تقریب ترکش نیول فورسز ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ ترک نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان ازبال نے نیول چیف کو اعزاز دیا۔ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے اعتراف میں دیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکش نیول چیف ' وزیر دفاع اور کمانڈر ترکش جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کی۔