پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے برف پگھل رہی ہے، اعزاز چودھری

2017-12-15 16:21:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیو یارک(آئی این پی ) امریکہ میں پاکستا ن کے  سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ  پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے برف پگھل رہی ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں ۔ نیو یارک میں پاکستانی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  اعزاز چودھری نے  کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں جانب سے برف پگھلی ہے۔ امریکہ کے مختلف سیاستدانوں اور تھنک ٹینک سے رابطے میں ہوں۔ پاکستانیوں کو چاہئے کہ امریکہ سیاسی نظام کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ثابت نہیں کر سکتا جبکہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ 


شیئر

Related stories