پاک بحریہ کے جہاز کا فلپائن کا 3 روزہ خیر سگالی و تربیتی دورہ ' فلپائنی صدر نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا

2017-12-15 16:25:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی) پاک بحریہ کے جہاز نے فلپائن کا 3 روزہ خیر سگالی  و تربیتی دورہ کیا ' فلپائنی صدر روڈ ریگورائوڈپوٹرٹے نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا ۔ فلپائنی صدر کو پی این ایس سیف کی آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے فلپائن کا 3 روزہ خیر سگالی و تربیتی دورہ کیا۔ فلپائنی صدر روڈ ریگورائو ڈیوٹرٹے نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے فلپائنی صدر کو اعزازی سلامی پیش کی۔ فلپائنی صدر کو پی این ایس سیف کی آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ فلپائنی صدر نے پی این ایس سیف کے عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔


شیئر

Related stories