انتونیو گوتریز کی پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت
2017-12-19 10:10:09
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو تریز نے اٹھارہ تاریخ کو اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سترہ تاریخ کو ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی گئی۔
بیان میں کوئٹہ میں واقع ایک چرچ پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کے ساتھ رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ انتونیو گو تریز نے حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ سترہ تاریخ کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ میں ایک چرچ پر حملہ کیا گیا۔ حملے سے کم ازکم آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دس سے زائد زخمی ہوئے۔