ڈی آئی خان ، چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی
2017-12-19 18:39:13
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں لونی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکےکے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔منگل کو پولیس کے مطابق دھماکاباچا آباد میں لونی روڈ پرسڑک کنارے ہوا،زخمیوں میں 3سیکورٹی اہل کار بھی شامل ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق دھماکہ فورسز کی گشت پرموجود گاڑی کے قریب ہوا۔دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا اورفورسز کے اعلی حکام بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔