وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پاک چین اور ایران کی علاقائی روابط بارے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

2017-12-19 18:52:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری طویل المدتی منصوبہ ہے' پاکستان طویل عرصے تک علاقائی سیاست کا شکار رہا' علاقائی سیست کی وجہ سے ہی پاکستان دہشت گردی کا بھی شکار ہے'  چینی صدر خطے کی معاشی ترقی کے لئے نیا وژن لے کر آئے ہیں' چین پاکستان میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کرنے والا ملک  ہے' ای سی او اہم  بلاک ہے جس میں پاکستان' ایران' ترکی اور وسطی ایشیائی ممالک شامل ہیں' علاقائی تجارت کے فروغ سے پاکستانی عوام کے لئے نئے مواقع میسر آئیں گے۔  منگل کو پاک چین اور ایران کی علاقائی روابط کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین عالمی معیشت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ چین کا ون  بیلٹ ون روڈ ا نیشیٹو عالمی روابط کے فروغ کے لئے ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری طویل المدتی منصوبہ ہے۔ علاقائی سیاست کو چھوڑ کر سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔


شیئر

Related stories