عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

2017-12-20 19:38:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

واشنگٹن (آئی این پی) بدھ کو عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 82 کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔ عالمی بینک کے مطابق 42کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ توانائی شعبہ میں اصلاحات کے لئے دیا جائے گا۔  چالیس کروڑ کا قرضہ پبلک فنانس شعبہ کی بہتری کے لئے دیا جائے گا۔  قرضے سے بجلی کا ٹرانسمیشن سسٹم بہتر کیا جائے گا۔ رقم نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ پیکج کے تحت صحت اور تعلیم کی فراہمی کو بہتر کیا جائے گا۔ صحت اور تعلیم کے متعلق مالی اور خریداری  نظام کو بہتر بنایا جاسکے گا۔


شیئر

Related stories