چھ ممالک کے اسپیکرز کی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد

2017-12-26 15:31:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چھ ممالک کے اسپیکرز کی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد

چھ ممالک کے اسپیکرز کی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد

 چین ،پاکستان، افغانستان، ایران، روس اور ترکی کےاسپیکرز کی کانفرنس چوبیس سے پچیس دسمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں فریقوں نے انسداد دہشت گردی اور باہمی ربط سازی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے ایک اسلام آباد اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔  چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ  کے نائب چیئرمین جانگ پینگ نے کانفرنس کے دوران کہا کہ دہشت گردی نہ صرف  خطے بلکہ عالمی سطح پر درپیش  ایک مشترکہ سیکیورٹی چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ باہمی ربط سازی کی کمزوری ایک اہم عنصر ہے جو تمام ممالک کی ترقی کو محدود کرتا ہے۔چین امید کرتا ہے کہ تمام ملکوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھا جائے گا ۔جناب جانگ پینگ نے مزید کہا کہ چین تمام ملکوں کے ساتھ مل کر "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ باہمی ربط سازی اور تعاون کے تحت باہمی مفادات کا حصول ممکن ہو سکے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کی جا سکے ۔چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ  کے نائب چیئرمین جانگ پینگ نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکراسمعیل خارمان سے الگ الگ ملاقاتیں کی جس میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات ،قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں اور فریقین کی مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔


شیئر

Related stories