دو ہزار آٹھ پاکستان کیلئے داخلی اور خارجی سطح پر انتہائی اہمیت کاحامل ہے،آرمی چیف
2018-01-01 16:47:22
راولپنڈی (آئی این پی )پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ2018 پاکستان کیلئے داخلی اور خارجی سطح پر انتہائی اہمیت کاحامل ہے جس میں ہمیں بڑے چیلنجز کاسامنا ہوگا۔نئے سال کے آغاز پر ایک بیان میں جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ کوئی چیز پاکستانیوں کی جذبے کو شکست نہیں دے سکتی۔ آرمی چیف نے کہاکہ مسائل کو مواقع میں تبدیل کیاجائیگا۔ چیلنجز کے تناظر میں انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت کچھ کیا ہے اور انشا اللہ ہم مل کرباقی مسائل حل کرسکتے ہیں۔