دو ہزار آٹھ میں جمہوریت کادوام عوام کی آواز ہوگی،مریم اورنگزیب
2018-01-01 16:49:18
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ہم نئی امنگوں اور امیدوں کے ساتھ دوہزاراٹھارہ میں داخل ہورہے ہیں۔نئے سال کے آغاز پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ 2018 میں جمہوریت کادوام عوام کی آواز ہوگی جو خدمت کے جذبے کاعمل ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018 میں قوم میں ایک دوسرے کیلئے رواداری، برداشت اور شفقت کے جذبات کو پروان چڑھاناہوگا۔