امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کاملبہ پاکستان پرڈال رہاہے،وزیر خارجہ
2018-01-02 16:54:54
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان اپنے علاقے کے تحفظ کیلئے مکمل طورپر پرعزم ہے۔ایک انٹرویومیں وزیرخارجہ نے امریکی صدر کے ٹویٹ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کاملبہ ہمارے ملک پر ڈالناچاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کواپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اورافغان مسئلے کا پرامن طورپر حل تلاش کرناچاہیے۔خواجہ آصف نے کہاکہ افغان صورتحال کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس کے قومی مفاد پر مبنی ہے۔