انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان پر امریکی دباؤ
دو تاریخ کو امریکی وائٹ ہاوس نے پاکستان کے حوالےسے ایک مرتبہ پھر سخت بیان جاری کیا ۔ بیان میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان سے "ڈو مور" کا مطالبہ کیا گیا۔امریکہ آنے والے دنوں میں پاکستان پر دباؤ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔
اطلاع کے مطابق پاکستان نے یکم تاریخ کی شام کو پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے حوالے سے احتجاج کیا۔
پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے اسی سوشل میڈیا پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے امریکہ کے اتحاد ی کی حیثیت سے پاکستان گزشتہ سولہ سالوں سے امریکہ کو اپنی زمین اور فضا استعمال کرنے دے رہا ہے اور امریکہ کو فوجی اڈے اور انٹیلی جنس تعاون فراہم کرتارہا ہے۔ لیکن ان تمام خدمات کے بدلے میں پاکستان کو امریکہ کی جانب سے بدسلوکی اور شک کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔