امریکہ کے سواچین، روس ، ترکی اوردیگر کئی ملکوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی،پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف

2018-01-05 15:02:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ چین، روس ، ترکی اوردیگر کئی ملکوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کااعتراف کیاہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اور مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور اعلی افسران نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ افغان جنگ میں امریکہ نے فائدہ اٹھایا جبکہ اس جنگ میں پاکستان کو شدید مشکلات اورنقصان کاسامنا کرنا پڑا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اتحادی امدادی فنڈ کی مد میں امریکہ کے ذمے پاکستان کے نوارب ڈالر اب بھی واجب الادا ہیں، پاکستان سفارتی لحاظ سے تنہا ملک نہیں ہے اوردیگر ملکوں کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کردیئے ہیں اور سوات، قبائلی علاقوں اور ملک کے دوسرے حصوں میں امن بحال کیا ہے۔

شیئر

Related stories