امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لیے بھاری مالیت کی سیکورٹی امداد کی فراہمی کا خاتمہ
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمینٹ نے چار تاریخ کو اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے پاکستان کے لئے بھاری مالیت کی ایک سیکورٹی مدد کو ختم کردیا ہے۔امریکہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کے مطابق اس مدد کی موزوں وقت پر بحالی کا فیصلہ کرے گا۔
حالیہ ٰعرصے میں امریکہ کی جانب سے دوسری مرتبہ پاکستان کے لئے مالی مدد کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کے ترجمان نے اسی دن سہ پہر کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت اس مالی مدد کو پاکستان کی جانب سے افغان طالبان تنظیم اور امریکہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر تنظیموں کے خلاف موئژکاروائِی کیے جانے تک روکے رکھے گی۔ترجمان نے کہا کہ ستمبر دو ہزار سترہ میں امریکہ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی پچیس کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالرز کی فوجی مدد کے خاتمے کا اعلان کیا۔لیکن اس مرتبہ روکی گئی مالی مدد کی مالیت مذکورہ فوجی مدد سے کہیں زیادہ ہے۔