ہمیں عزت کی قیمت پر امریکی سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے، پاک فوج امریکی امداد کے بغیر بھی طاقتور ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

2018-01-06 16:43:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

راولپنڈی(آئی این پی ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا  ہے کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے اور پاک فوج امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کیلئے لڑتا رہا اور ہمیں عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے، پاک فوج امریکی امداد کے بغیر بھی طاقتور فوج ہے، امریکی امداد کی معطلی کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے کے لئے  ہمارے عزائم غیر متزلزل ہیں۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی منظم اور محفوظ پناہ گاہ نہیں، پاک فوج نے بلاتفریق حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور پاکستان نے جانی و مالی نقصان سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری نیت پر شک کرنا خطے میں دیر پا امن کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچائے گا جب کہ امریکی سیکیورٹی امداد کی معطلی باہمی تعاون اور خطے میں قیام امن کو متاثر کرے گی۔واضح رہے امریکہ نے گزشتہ روز پاکستان سے ہر قسم کا سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پاکستان کو فوجی سازو سامان اور مالی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔


شیئر

Related stories