چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چینی سفیر کا بدلتی جیو سٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال
2018-01-06 16:45:14
راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں متعین چین کے سفیر یائوجینگ نے یہاں جوائنٹ ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی اور ان سے جغرافیائی تزویراتی بدلتی صورتحال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران چینی سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا۔