بجلی کا بڑا بحران آئندہ 15 سال کے لیے حل ہوچکا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

2018-01-08 16:13:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سیالکوٹ(آئی این پی )  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا  ہے  کہ  حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے جس سے بجلی کا بڑا بحران اگلے 15 سال کے لیے حل ہوچکا ہے۔پوری امید ہے بجلی کی قیمت بھی کم ہوگی۔وزیراعظم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ٹرمینل اس علاقے کے لیے سنگ میل ہے جب کہ ترقیاتی منصوبے علاقے کی قسمت بدلیں گے۔


شیئر

Related stories