پاک چین دوستانہ تعلقات اور تعاون میں اضافہ ہوا ، عوامی رابطوں، تجارت، تعلیم اور ثقافت میں مزید اضافہ ضروری ہے

2018-01-09 19:24:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستانی  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چین کے سفیریائو جنگ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین دوستانہ تعلقات اور تعاون میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، عوامی رابطوں، تجارت، تعلیم اور ثقافت میں مزید اضافہ ضروری ہے۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چین کے سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یائوجنگ کی پاکستان میں تعیناتی سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


شیئر

Related stories