پاکستان نے افغانستان اور خطے میں امن اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے،ناصرخان جنجوعہ

2018-01-11 16:18:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستانی مشیر قومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان نے افغانستان اور خطے میں امن اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ اسلام آباد میں افغانستان میں برطانیہ کے سفیر نکولس اور پاکستان میں برطانیہ کے سفیر تھامس ڈریو  نے مشیر قومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ  سے  ملاقات  کی جس میں  گفتگو کر تے  ہوئے  جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان نے افغانستان اور خطے میں امن اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ملاقات میں ابھرتی ہوئی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے علاقائی امن وسلامتی اور استحکام سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔سفیروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

 


شیئر

Related stories