کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک پولیس اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل
2018-01-17 18:41:54
دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، سکیورٹی ذرائع
کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں تین دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، پہلا دھماکا چمن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قریب ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔