وزیراعظم آئندہ چند دنوں میں تاجروں کے ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے مسئلہ کے حل کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے

2018-01-17 18:49:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ چند دنوں میں تاجروں کے ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے مسئلہ کے حل کے لئے ایک پیکج کا اعلان کریں گے' حکومت سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر جمع کرائی گئی رقوم کی واپسی کے لئے کام کررہی ہے' سوئس بنکوں میں غیر قانونی طور پر جمع کرائی گئی رقوم کے حوالے سے معلومات کے تبادلہ کے لئے سوئس حکومت سے  دو طرفہ  معاہدہ کیا گیا' جنوری  سے معلومات کا تبادلہ شروع ہوجائے گا' حکومت بیمار صنعتوں کی بحالی کے لئے اقدامات کررہی  ہے' پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے  جنت بنتا جارہا  ہے' حکومت کسی  شعبے کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کررہی' صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ملک میں مزید ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے' ترلائی میں دو سو بیڈ کے ہسپتال کے قیام کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل اور پارلیمانی سیکرٹری محمد افضل ڈھانڈلہ نے وقفہ سوالات کے دورنا ارکان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔  اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں پندرہ منٹ تاخیر  سے شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولۖ کے بعد پاکستان تحریک انصاف  کے رکن امجد علی خان نے کورم کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی سپیکر نے گنتی کرانے کا حکم دیا جس پر کورم پورا  نہ نکلا۔  ڈپٹی سپیکر نے کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کردی۔ وقفہ  کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا تو ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات کا آغاز کرایا۔  شائستہ پرویز کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ حکومت نے مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور مختلف مراعات دی گئی ہیں گزشتہ دس سال کے دوران بہت سی صنعتیں بجلی اور گیس کی قلت  کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت  بیمار  صنعتوں کی  بحالی کے لئے  قانون سازی کی ہے جس کے تحت پارٹنر شپ کے تحت صنعتوں کو بحال کیا جائے گا۔ نجی بنک اگر پیداواری عمل میں اگر سپورٹ کریں تو ستیٹ بنک سے ان بنکوں کے لئے مراعاتی معاہدے کے لئے بات چیت کررہے ہیں۔ بیمار صنعتوں کی بحالی کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ امن  وامان کی صورتحال بہتر  ہونے اور بجلی اور گیس کی مناسب قیمت پر صنعتوں کو بلا تعطل فراہمی سے پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے جنت  بنتا جارہا ہے۔ حکومت کی توجہ صنعت سازی کے ذریعے معیشت کو بہتر  بنانے پر مرکوز ہے برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے حکومت کسی شعبہ کے ساتھ امتیازی سکول نہیں کررہی۔ حکومت  تجارت کی لاگت کو کم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ٹیکس ریفنڈز کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں حکومت اچھی خبر دے گی۔ وزیراعظم ٹیکس ریفنڈز کی واپسی کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے۔ تاجروں کے ٹیکس ریفنڈز ادا کئے جائیں گے۔ ایک  سوال کے جواب ممیں  انہوں نے کہا کہ تجارت میں ادائیگیوں کے لئے  تمام نظام رائج ہیں اگر نجی شعبہ پے پال سسٹم کو لانا چاہتا ہے اور بنک سپورٹ کرتے ہیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ شیخ روحیل اصغر  کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری  افضل ڈھانڈلہ نے کہا کہ ملک میں صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئے ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے۔  ترلائی میں دو سو بیڈ کے ہسپتال بنانے کی تجویز پر کام کیا جارہا ہے۔  اسلام آباد میں دو مزید بنیادی ہیلتھ یونٹس کی تعمیر پر کام جاری ہے یہ رواں سال مکمل ہوجائیں گے۔ سوئس  بنکوں میں پاکستانیوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر جمع کرائے گئے اثاثہ جات کے حوالے سے شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے خزانہ  رانا محمد افضل نے کہا کہ حکومت نے سوئس  بنکوں  میکں پاکستانیوں کی جانب سے کھولے گئے اکائونٹ کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کے لئے دو طرفہ معاہدہ کردیا ہے۔  معلومات کے تبادلے کے حوالے سے او ای سی  ڈی  کے میکنزم پر بھی دستخط کئے ہیں جنوری سے معلومات کا تبادلہ شروع ہوجائے گا۔  حکومت چار سال سے اس سلسلے میں مصروف ہے گزشتہ حکومت نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا غیر قانونی رقم کو واپس لانے کے لئے حکومت کام کررہی ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری  نے اعتراض کیا کہ  آپ اردو میں جواب دیں جس پر رانا افضل نے کہا کہ گیلری میں موجود غیر ملکی مہمانوں کی سہولت کی وجہ سے انگریزی میں جواب دے رہا ہوں جس پر شیریں مزاری  نے احتجاج کیا کہ آپ امریکیوں کے وفد کو کیوں خوش کررہے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ انگریزی دفتری زبان ہے آپ آداب سیکھیں رانا افضل نے کہا کہ ایک نئی پارٹی نے آج کا وقفہ سوالات خراب کردیا ہے جب ساری وزارتیں سوالوں کے جوابات دینے کے لئے موجود تھیں عدالت کے منع کرنے کے باوجود لاہور میں دھرنا دے رہے ہیں۔ وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں آگاہ کیا کہ سٹیٹ بنک  کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 14.7 ارب ڈالر ہیں جو تین مہینوں کی درآمدات کے لئے کافی ہیں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں آنے والی ترسیلات زر کے اعداد و شمار میں اوسطاً سالانہ 8.2 فیصد اضافہ ہوا ٹیکس سال 2016-17 میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد بارہ لاکھ سولہ ہزار چھو سو سولہ ہے۔ (ن غ/ و خ


شیئر

Related stories