پاکستان افغانستان میں امن و استحکام ،خوشحالی، روشن مسقبل کا خواہاں ہے، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

2018-01-20 17:11:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستانی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان خطے کا اہم ملک ہے،قیام امن کی غرض سے افغانستان کیلئے ملکر کام کیلئے تیار ہیں۔پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام اور خوشحال مسقبل کا خواہاں ہے ۔ گزشتہ روز  دفتر خارجہ میں دو سال قبل لاپتہ افغان بچے عبیداللہ کو اپنے خا ندان سے ملانے کی غرض سے افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشنز کے حوالے کرنی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام ،خوشحالی روشن مسقبل کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے حصول کی غرض سے پاکستان مکمل تعاون کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پر امن خطے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پاکستان قیام امن کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کرکوششیں جاری رکھے گا۔افغانستان کی حکومت اور عوام نے افغان بچے کی مکمل نگہداشت رکھنے اور ان کے اپنے خاندان سے باحفاظت ملانے کیلئے کوششوں کو سراہا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ افغان بچے کی بحاظت اور ان کی بہتر دیکھ بھال دو قریبی ہمسایہ ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔


شیئر

Related stories