اقتصادی راہداری نے پاکستان کوایشیا،جنوبی ایشیا اوروسطی ایشیا کے سنگم پرلاکھڑاکیا، احسن اقبال

2018-01-20 17:13:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گوادر(آئی این پی ) پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو ایشیا، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے سنگم پرلاکھڑاکیاہے جس سے پاکستان کی جغرافیائی اور تذویراتی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔گوادر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے پارلیمنٹ اور ذرائع ابلاغ کو ہرمرحلے پرچین پاکستان اقتصادی راہداری میں پیشرفت پراعتماد میں لیا ہے کیونکہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے سماجی واقتصادی ترقی کے پروگرام ویژن دوہزارپچیس اور چین کے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے درمیان مطابقت کانتیجہ ہے جس سے علاقائی اور بین العلاقائی رابطوں کو فروغ میں مدد ملے گی۔

شیئر

Related stories