پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،سربراہ پاک فضائیہ
2018-01-21 15:40:08
کراچی (آئی این پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ہمارے دشمن مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں لیکن وہ ناکام رہیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس میوزیم کراچی میں ریٹائرڈ ایئر کموڈور ستار علوی جو کہ 1974 کی عرب اسرائیل جنگ کے مایہ ناز جنگجو تھے ، کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پر قائم کی گئی نظریاتی ریاست ہے اور کوئی بھی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔پاک فضائیہ، برادر افواج اور قوم کے ساتھ مل کر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دے گی۔بعد میں مہمان خصوصی نے ہوا بازی کی تصویری نمائش '' پاک فضائیہ۔ فضائی حدود کی محافظ'' کا افتتاح کیا۔