صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس(ر) سید اصغر حیدر کو نیب کا پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دیدی

2018-01-24 19:35:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستانی صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس(ر) سید اصغر حیدر کو نیب کا پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی، جسٹس(ر)سید اصغر حیدر  3سال کیلئے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل ہوں گے۔بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے اصغر حیدر کی تقرری کی منظوری دے دی۔ جسٹس(ر) سید اصغر حیدر کو نیب کا پراسیکیوٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں وزارت قانون کو سید اصغر حیدر کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جسٹس(ر)سید اصغر حیدر 3سال کیلئے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل ہوں گے۔

شیئر

Related stories