گوادر میں ایکسپو2018کے انعقاد کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،ایکسپو(آج) شروع ہوگی

2018-01-28 18:08:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 گوادر(آئی این پی) گوادر میں ایکسپو 2018کے انعقاد کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، ایکسپو(آج) پیر کو  شروع ہوگی۔ توقع ہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نمائش کا افتتاح کریں گے۔نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کو اپنے کاروباری تعلقات مستحکم بنانے کیلئے ایک نادر موقع فراہم کرنا ہے۔کانفرنس کا اہتمام گوادرکا ترقیاتی ادارہ اور چائنا اوور سینر پورٹس ہولڈنگ کمپنی مشترکہ طورپرکررہے ہیں۔گوادر ایکسپو 2018کے انعقاد کے اہم مقاصد گوادر کی اہمیت اجاگر کرنا اور گوادر کی بندرگاہ اور گوادر فری زون کو ابھرتے ہوئے کاروباری مرکز کے طورپر پیش کرنا ہے


شیئر

Related stories