وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دو روزہ بین الاقوامی گوادر ایکسپو کا افتتاح کر دیا

2018-01-29 17:13:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گوادر (آئی این پی) پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دو روزہ بین الاقوامی گوادر ایکسپو کا افتتاح کردیا ۔ ایکسپو میں پاکستان اور چین سمیت 150 قومی اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔سفارتکاروں' غیر ملکی شخصیات اور تاجر نمائندوں  کی بڑی تعداد نے ایکسپو میں شرکت کی۔ ایکسپو کا مقصد گوادر بندرگاہ اور فری زون کو تجارتی مرکز کے طور پر اجاگر کرناہے۔ گوادر فری زون کے تکمیل سے ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی آئے گی۔ بزنس سینٹر میں امیگریشن ' کسٹمز اور پورٹ کلیئرنز کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔  پیر کو دو روزہ بین الاقوامی گوادر ایکسپو کا آغاز ہوا۔ نمائش کا اہتمام گوادر پورٹ اتھارٹی  اور چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ نے کیا۔ گوادر ایکسپو میں دنیا بھر سے پانچ ہزار سے زائد مندوبین  بھی شریک  ہیں۔  ایکسپو 2018 سے خطے کے ممالک میں اقتصادی تعاون کو فروغ  ملے گا۔


شیئر

Related stories