پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپس اجلاس،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا

2018-02-03 16:21:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کابل (آئی این پی )  پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس  میں شرکت کیلئے  پاکستان کااعلیٰ سطحی  وفد افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچ گیا۔پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کررہی ہیں، وفد میں اعلی عسکری اور سول حکام بھی شامل ہیں۔ کابل میں سیکیورٹی تعاون، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور باہمی تجارت پر گفتگو سمیت مشترکہ ورکنگ گروپس کا اجلاس ہوگا، جہاں پاک-افغان حکام دو طرفہ مسائل پر براہ راست بات چیت کریں گے۔مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان اور افغان صدر کے درمیان ملاقات میں طے پایا تھا۔

 


شیئر

Related stories