سوات،خودکش حملے میں 11سکیورٹی اہلکارشہید،13زخمی

2018-02-04 16:09:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


  سوات (آئی این پی )پاکستان کے  سوات کے علاقے کبل کے اسپورٹس ایریا میں فوج کی یونٹ پر ایک خودکش حملے میں گیارہ سکیورٹی اہلکارشہید ہو گئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق حملے میں تیرہ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سوات میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن ہمارے بہادر جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا اس طرح بزدلانہ کارروائیاں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے ہمارے عزم کومتزلزل نہیں کرسکتیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے بھی سوات میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔


شیئر

Related stories