چین پاکستان اقتصادی راہدری امن اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، مریم اورنگزیب
2018-02-04 16:10:54
اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستانی اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری امن اور خوشحالی کا راستہ ہے۔چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے پہلے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف معیشت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ذریعہ ہوگی بلکہ فن، ثقافت اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان اور چین کا اشتراک عمل ایک نادر مثال ہے جس کا مطلب اپنے عوام کیلئے ترقی کے ثمرات ،روزگار کے مواقع اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔