سی پیک سے پاکستان اورچین کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مریم اورنگزیب
2018-02-05 15:41:36
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا ۔مریم اورنگزیب نے چین کے انفارمیشن آفس اسٹیٹ کونسل کے وزیر جیانگ جیانگوسے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جیانگ جیانگو نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور دوستی کا رشتہ ہے۔سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہونے کے ناطے ہمارے مستقبل کے لیے مشترکہ منصوبہ ہے۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک پورے خطے کی مشترکہ معاشی خوشحالی اور امن کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔