پاکستان کی وزیر مملکت محترمہ مریم اورنگ زیب چین کے دورے پر

2018-02-05 20:03:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری  خطے کی مشترکہ معاشی خوشحالی کی ضامن ہے ۔ انہوں نے یہ بات  چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے  شعبہ نشرو اشاعت کے  نائب وزیر جناب  جیانگ جیانگو اور سٹیٹ کونسل کے  انفارمیشن آفیسر سے بیجنگ میں  ملاقات کے دوران  کہی ۔  وہ چینی حکومت کی دعوت پر چین کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

    جناب جیانگ جیانگو نے وزیر مملکت کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ  دونوں مما لک اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان  باہم اعتماد  اور دوستی قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور انکے مشترکہ مستقبل کا آغاز ہے۔

 مریم اورنگ زیب نے کہا کے بیلٹ اینڈ روڈ صدر شی جن پھنگ کا وژن  نہ صرف چین اور چین کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائے گا بلکہ  اس سے  علاقے کے لوگوں اور اس سے آگے دنیا کے لوگ فائدہ اٹھائیں گے ۔

 محترمہ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ سی پیک  کا منصوبہ  دونوں ممالک اور انکی عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور  پاکستان اور چین کے تعلقات  میں مزید اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا اور دونوں ممالک مزید  ترقی کریں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوستی  پاکستانی ثقافت کا حصہ بن چکی ہے جس میں تناسب، پائیدار، منفرد اور خاص رشتے کا عہد ہے۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے ثقافتی اور میڈیا وفود کے تبادلوں اور رابطوں   کو بڑھانے کے حوالے سے خواہش کا اظہار کیا  اس موقع پر پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد بھی موجود تھے۔




شیئر

Related stories