سی پیک منصوبہ مشترکہ معاشی اورترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے جنوبی ایشیا میں تعاون کی مثال ہے، پاکستان

2018-02-06 16:56:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 نیو یارک (آئی این پی ) پاکستان نے سب کیلئے غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے حصول میں عالمی تعاون پر زورد یتے  ہوئے  کہا  ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مشترکہ معاشی اورترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے جنوبی ایشیا میں تعاون کی ایک مثال ہے، پاکستان اپنے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے عوام پہلی ترجیح جیسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں سماجی ترقی کیلئے کمیشن کے 56 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حقیقی اور پرعزم سماجی اور اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر غربت میں کمی کے لئے مربوط پیشرفت کے باوجود ملکوں کے درمیان اورملکوں کے اندر نمایاں اختلافات موجود ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ سماجی امتیاز اور مذہب، صنف اور نسل کی بنیادوں پر لا تعلقی پائیدار ترقی کے لئے عالمی اقدامات میں رکاوٹ ہیں۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مشترکہ معاشی اورترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے جنوبی ایشیا میں تعاون کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے عوام پہلی ترجیح جیسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔


شیئر

Related stories