افغان تنازعے کا فوجی حل ممکن نہیں،پاکستانی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی
2018-02-06 16:57:33
اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستان کے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ افغان تنازعے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے۔اسلام آباد میں بلوم برگ سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تمام فریقوں کی امن بات چیت میں شمولیت کے بغیر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔وزیراعظم نے کہاکہ اگر طالبان بات چیت میں شامل ہوں تو پاکستان ان کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کیلئے تیارہے۔پاکستان کی سیکیورٹی امداد معطل کرنے کے امریکی فیصلے کے بارے میں شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ امریکہ کی فوجی امداد پہلے ہی بہت کم ہوچکی تھی اور اتحادی امدادی فنڈ سے پاکستان نے اربوں ڈالر وصول کرنا ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ امداد کی بندش کے باوجود پاکستان افغانستان کیلئے امریکی سپلائی کے راستے بند کرنے پرغور نہیں کررہا اور امریکہ کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون بھی جاری ہے۔