پاک افغان سرحدوں پر عسکریت پسندوں کے داخلے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی تعاون سے قابل قبول طریقہ کار اختیار کیا جائے 'پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین

2018-02-07 19:27:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدوں پر عسکریت پسندوں کے داخل ہونے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے بین الاقوامی تعاون سے ایک قابل قبول طریقہ کار اختیار کرنے کی تجویز دی ہے جن سے ان الزامات کی تصدیق ہوسکے۔ ووڈ رو ولسن تھنک ٹینک واشنگٹن میں منگل کے روز خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول نے کہا کہ یہ ایک پرساکھ اور قابل عمل طریقہ ہے جس سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے بارے اور دہشتگردوں کے سرحد پار کرنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے یہ ایک قابل عمل تجویز ہے۔ ووڈرو ولسن انسٹیٹیوٹ کی اس تقریب میں سابق سفرائ، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق افسروں، محققین  اور جنوبی ایشیائی خطے میں امن اور سکیورٹی پر کام کرنے والے اسکالرز نے شرکت کی۔ ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سابق سینیٹر اکبر خواجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  حقانی نیٹ ورک کو ہر صورت میں ختم کیا جائے اور ان سے ہتھیار رکھوائے جائیں لیکن یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب پاکستان اور افغانستان دونوں رابطے میں ہو کر ایک پرساکھ اور قابل تصدیق طریقہ کار اختیار کریں ۔ بلاول بھٹو نے اپیل کی کہ تلخ ماضی کو بھلا دیں اور ان چیلنجوں کا سامنا کریں جو ہماری بقا کے درپے ہیں۔ 


شیئر

Related stories