بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی بدولت لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ پاکستانی وزیر داخلہ کی چینی خبر رساں ادارے سے بات چیت

2018-02-15 17:53:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نے لندن میں چینی خبر رساں ادارے سنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون کی بدولت  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کے تحت پاکستان میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو   کا سب سے بڑا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سے عکاسی ہوتی ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو   صرف تقاریر یا کاغذ تک محدود نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں ، توانائی کے منصوبوں کی بدولت توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملی ہے  جبکہ بنیادی تنصیبات کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں مختلف منڈیوں کے درمیان روابط کو فروغ مل رہا ہے۔پاکستانی وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ سی پیک چین ،جنوب مشرقی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا  جس سے خطے کی تقریباً تین ارب آبادی مستفید ہو گی ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ معاشی سرمایہ کاری کے باعث روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔  

شیئر

Related stories