خواجہ محمدآصف کاپاکستان اور تیونس کے درمیان دوستانہ روابط کے قیام پرزور
2018-02-16 16:22:21
تیونس(آئی این پی ) پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے پاکستان اور تیونس کے درمیان مذہب ،تاریخ اور ثقافت کی مشترکہ اقدار پر مبنی قریبی اور دوستانہ روابط کے قیام پرزوردیاہے۔وہ تیونس میں تیونس کے صدر یسیڈایسسبسی سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیرخارجہ نے صدر سے دوطرفہ مشترکہ کمیشن کے نویں اجلاس کے دوران دوطرفہ تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط سمیت اجلاس میں ہونیوالے متعدد فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔صدر نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تیونس اور پاکستان کے درمیان تعلقات نہ صرف دونوں حکومتوں بلکہ ان کے عوام کیلئے بھی اہمیت کے حامل ہیں جو دوستی اور بھائی چارے کے رشتے میںبندھے ہیں۔