پاکستان اور سپین کا تجارت ، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
2018-02-16 16:24:17
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان اور سپین کا تجارت ، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق ،یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاکستان اورسپین کے درمیان سالانہ دوطرفہ مشاورت کے چوتھے دور میں طے پایا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفدکی جبکہ سیکرٹری خارجہ ایلڈفونسوکیسٹرولوپیزنے سپین کے وفد کی قیادت کی۔سیکرٹری خارجہ نے جمہوریت اور سیاسی استحکام ،اقتصادی بحالی اور توانائی کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی کامیابیوں پرروشنی ڈالی۔فریقین نے دوطرفہ تجارت میں اضافے پراطمینان ظاہر کیا جو مسلسل چوتھے سال ایک ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کررہی ہے۔اقوام متحدہ کے اصلاحاتی پروگرام پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔