پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے کسی بھی اقدام کے منفی نتائج برآمد ہوں گے، پاکستانی وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال

2018-02-17 15:25:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اوسلو (آئی این پی )پاکستان کے  وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے کسی بھی اقدام کے منفی نتائج برآمد ہوں گے اور اس اقدام سے قومی لائحہ عمل کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی وسیع کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے یہ بات اوسلو میں ناروے کے ہم منصب  سیلویالسینگ اور وزیرخارجہ  ہالورسن سے ملاقات کے دوران کہی۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے ناروے پر زور دیا کہ وہ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی حمایت کرے۔اس سے پہلے اوسلو میں انہوں نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کی ان سرفہرست پانچ معیشتوں میں شامل ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ برسوں میں بلند شرح نموحاصل کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ خطے کے معاشی روابط کی پالیسی کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔

شیئر

Related stories