مسلح افواج نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے،پاک وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف

2018-02-17 15:26:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سیالکوٹ (آئی این پی )پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ملک دہشت گردی ،انتہاپسندی اور عسکریت پسندی کے خاتمے میں اپناکردار ادا کرتا رہے گا۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے اور ملک میں امن بحال کیاہے۔خواجہ محمدآصف نے کہاکہ پاکستان اپنی مشرقی اورمغربی سرحدوں کی صورتحال کابغور جائزہ لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک کیخلاف کسی مہم جوئی کی صورت میں اپنے دشمنوں کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے وزیراعظم نوازشریف کی فعال قیادت میں گزشتہ چاربرس میں ملک بھرمیں سماجی ، بھلائی اور انسانی ترقی کے ریکارڈ تعداد میں منصوبے مکمل کئے ہیں۔

شیئر

Related stories