معاشرے کے تمام طبقے جمہوری عمل کے استحکام کیلئے مل کر کام کریں،پاک وزیر مملکت اطلاعات مریم اور نگزیب

2018-02-18 18:47:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے  وزیر مملکت اطلاعات  مریم اور نگزیب نے معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جمہوری عمل کے استحکام کیلئے مل کر کام کریں۔ میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی پر قابو پایا کراچی میں امن بحال کیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری لائی اور عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے ہر ادارے کی آئینی حیثیت ہے اور یہ ہر ادارے کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں۔


شیئر

Related stories