اسلام آ با دمیں پا نچ سا ل میں شجر کا ری مہم کے تحت 16لا کھ 67ہزار در خت لگا ئے گئے
اسلام آ با د (آ ئی این پی)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آ با دمیں گز شتہ پا نچ سا لو ں کے دوران شجر کا ری مہم کے تحت 16لا کھ 67ہزار در خت لگا ئے گئے ہیں،وزارت برا ئے ما حو لیا تی تبد یلی نے شجر کا ری مہم کے لیئے تقر یبا 0.3ملین پو دے فرا ہم کیئے۔وزارت دا خلہ کی جا نب سے حا صل کر دہ دستا ویزات میں بتا یا گیا ہے کہ وزارت برا ئے ما حو لیا تی تبد یلی نے شجر کا ری مہم کے لیئے تقر یبا 0.3ملین پو دے فرا ہم کیئے جن میں سے 2ملین در خت جنگلات اور ایک ملین پو دے شہر ی علا قو ں کیلئے ہیں جو کہ سر کو ں ، ایو نیو ، ما رکیٹس اور پا رکس میں لگا ئے جا ئیں گے،دستا ویزات میں یہ بات ما ننے سے انکار کیا گیا ہے اسلام آ با دمیں شجر کا ری کی مہمیں نا کام ہو ئی ہیں اور بتا یا گیا ہے کہ اس سلسلے میں 55سے 65فیصد اہداف حا صل کیئے گئے ہیں یہی و جہ ہے کہ اسلام آ با د میں پا کستان کے کسی بھی دوسرے شر کی نسبت ز یا دہ در خت پا ئے جا تے ہیں۔