گلف فوڈ ایکسپو 2018 دبئی میں 13پاکستانی زرعی کمپنیوں کی حلال گوشت سمیت دیگر مصنوعات کی نمائش شروع

2018-02-18 18:51:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دبئی (آئی این پی ) یو ایس ایڈ کے تعاون سے 13پاکستانی زرعی کمپنیوں کی  دبئی میں منعقدہ گلف فوڈ ایکسپو 2018میں حلال گوشت سمیت دیگر مصنوعات کی نمائش  شروع ہو گئی ،بین الاقوامی نمائش 22فروری تک جاری رہے گی۔ پانچ روزہ نمائش میں 120ملکوں سے پانچ ہزار سے زائد نمائش کنندگان اور 95ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ایکسپو میں شرکت سے پاکستانی زرعی برآمدات کو فروغ اور پاکستانی زرعی کمپنیوں کو بین الاقوامی خریداروں کیساتھ روابط کا موقع ملے گا۔


شیئر

Related stories