چینی سفیر کا بلوچستان میں سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کرنے میں اظہار دلچسپی
2018-02-22 17:49:13
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستانی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے اسلام آباد میں چین کے سفیر یائوجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بدولت پاک چین دوستی بلندیوں کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی باشندے بھی قومی ترقی کاحصہ ہیں اور انہیں سخت سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی قومی ذمہ داری ہے۔چینی سفیر نے بلوچستان میں سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔