پاکستان کی پہلی فلم و ثقافت کی پالیسی کا اعلان پیرکوکیا جائے گا،مریم اورنگزیب

2018-02-24 16:42:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آ ئی این پی )پاکستان کی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی فلم و ثقافت کی پالیسی کا اعلان پیرکوکیا جائے گا۔وہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں تین روزہ آرٹس کنونشن اور ثقافتی کاررواں فیسٹیول کی تعارفی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کے دلیرانہ اقدامات کے باعث ملک میں سکیورٹی کی صورتحال گذشتہ چار سال میں بہتر ہوئی ہے اور ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ فیسٹیول میں چینی فنکار بھی شریک ہیں جو بہت مفید پروگرام ہے جس سے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ ہو گا اور دونوں ملکوں کی خوشحالی کیلئے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔


شیئر

Related stories