ملک میں غیر یقینی صورتحال کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا' خواجہ آصف
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔قومی مفاد ذاتی اور ادارہ جاتی مفاد سے بالاتر ہے۔ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے' پاکستان اور چین نے ایشیاء میں جدید دوستی کا ایک خوبصورت تصور قائم کیا۔ پاکستان اور چین دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک قائم کیا۔ جمعرات کو خواجہ محمد آصف نے سی پیک سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک انفراسٹرکچر' لینڈ اسکیپ کی ترقی اور توانائی سے متعلق ہے۔ کوئلے سے بجلی بنانے کے کئی منصوبے مئی 2018 تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ دسمبر 2017 میں ہزارہ موٹر وے کا آغاز کیا گیا۔ گوادر میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز ملک بھر میں قائم کئے جائیں گے۔