پاک روس مشاورتی گروپ کا دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتربنانے پر اتفاق

2018-03-03 16:20:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )  پاکستان اور روس نے مجموعی دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدہ مند تعاون کی نئی راہیں تلاش کرکے مزید مثبت رجحان دینے پر اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں تذویراتی استحکام کے بارے میں پاکستان، روس مشاورتی گروپ کے بارہویں اجلاس میں ہوا ۔دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت اقوام متحدہ اور اقتصادی رابطے کی خصوصی سیکرٹری تسنیم اسلم نے کی جبکہ روس کے وفد کی سربراہی روس کے نائب وزیرخارجہ کررہے تھے ۔دونوں فریقین نے مختلف بین الاقوامی فورمز پرقریبی روابط ، تعاون اور مشاورت پرگہرے اطمینان کااظہارکیا ۔ہتھیاروں پرکنٹرول ، تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلائو کے حوالے سے علاقائی اور عالمی تبدیلیوں پر  تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔مذاکرات میں دنیا کی بدلتی ہوئی سٹرٹیجک صورتحال کے تناظر میں مختلف امور پر موقف میں یکسانیت پائی گئی ۔


شیئر

Related stories