گوادر میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے لندن میں بسوں پر تشہیری مہم کا آغاز
2018-03-04 15:46:05
لندن(آئی این پی ) گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے لندن میں بسوں پر تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا،پاکستان کو سرمایہ کاری کے پرکشش مقام کے طور پر پیش کرنے کی یہ مہم ایک ماہ جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے لندن میں بسوں پر تشہیری مہم کا آغاز ہوگیاہے جس کے دوران بسوں پر گوادر سے مطابق اشتہار چسپاں کیا گیا ہے۔لال رنگ کی بسوں پر اشتہار میں گوادر کو ابھرتے ہوئے پاکستان کا دروازہ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی چائنہ پاکستان انویسٹمنٹ کارپوریشن کا لوگو بھی نمایاں ہے۔ پاکستان کو سرمایہ کاری کے پرکشش مقام کے طور پر پیش کرنے کی یہ مہم ایک ماہ جاری رہے گی،تشہیری مہم کا مقصد برطانوی سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے۔