گوادر بندرگاہ سے بلوچستان کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا، پاکستانی صدر ممنون حسین

2018-03-04 15:46:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  اسلام آباد (آ ئی این پی )پاکستان کے صدر مملکت  ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبوں کی تکمیل کے نتیجے میں پاکستان خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگا۔گورنر ہائوس کوئٹہ میں ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو گوادر بندرگاہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔صدر نے ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے ٹیکس کلچر کے فروغ پر زور دیا۔صدر ممنون حسین آج تاریخی سبی میلے کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

شیئر

Related stories