پاکستان میں ایوان بالا کے انتخابات

2018-03-04 16:41:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ایوان بالا کے انتخابات میں ملک کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے حمایت یافتہ ممبران نے انتخابات  میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں ۔حکمران جماعت کے نمائندے کے مطابق نون لیگ کے حمایت یافتہ  15 امیدواران  نے ایوان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی جماعت  پاکستان پیپلز پارٹی دوسری بڑی جماعت رہی اور سینٹ کے انتخابات میں سندھ کی دس نشستوں سمیت کل   بارہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔پاکستان کے سابق کرکٹر عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخواہ کی پانچ نشستوں سمیت کل  چھ نشستیں حاصل کیں ۔پاکستان  الیکشن کمیشن نے سینٹ کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا ۔خواتین کی نشستوں میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی سب سے نچلی زات  دلت برادری  کی کرشنا کوہلی پہلی مرتبہ  پاکستان کی سینٹ کی رکن منتخب ہونے والی اقلیتی ممبر ہیں  اطلاعات کے مطابق 52 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کو سینٹ میں 32 سیٹس کے ساتھ برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کل 19 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہے  تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 12 ہو گئی ہے ۔


شیئر

Related stories